|
مناسب داخلی پینٹ کلر آپ کے گھر کی ہر سطح پر نیا احساس دے سکتے ہیں۔ دیواروں سے لے کر دروازوں
تک اور پینلنگ سے ٹرم تک۔ ہزاروں رنگ ایک سے زیادی پینٹ کی چمک میں دستیاب ہیں، جذبات کا حاوی ہو جانا آسان ہے لیکن وسیع اقسام آپ کی مدد کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔
سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ کون سا رنگ آپ کو لبھاتا ہے۔ کمرے کو پرسکون اور آرام دہ بنانے کے لیے آپ کا اپنے پسندیدہ اور نا پسندیدہ رنگوں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں رنگ دستیاب ہیں۔ پر جوش ہوجانا آسان ہے لیکن دستیاب وسائل کی وسیع ورائٹی بھی ہونی چاہیے۔
کتابیں اور رسالے تلاش کا آغاز کرنے کے لیے ایک اچھی جگہ ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیلی ویژن پر سجاوٹ کے متعلق درجنوں پروگرام آتے ہیں ۔ پیشہ ور ماہرین کو دوسروں کے گھروں کو سجاتے ہوئے دیکھ کر مفت مشاورت مل جاتی ہے۔ دوستوں کے گھروں، ہوٹل، حتی کہ ڈاکٹر کے کلینک اور ریستورانوں میں بھی رنگوں کے انتخاب پر نظر دوڑائیں۔ دوسروں کے کام دیکھ کر آپ کو نئے رجحانات کا اندازہ ہوگا۔
آپ باتھ، بیڈروم، کچن اور لاؤنج آن لائن گلیکریوں میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ کچھ مخصوص ویب سائٹس تصاویر اور پراڈکٹ کے بارے میں تجاویز دیتی ہیں اور کچھ سائٹس ایسے داخلی رنگوں کی فہرست فراہم کرتی ہیں جو ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں۔
ایک اور آپشن سجانے والا سافٹ وئیر ہے۔ بہت سے پروگرام (خریدے ہوئے یا آن لائن) آپ کو موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایک بہت اچھا طریقہ ہے یہ دیکھنے کا کہ آپ کا کمرہ پینٹ ہونے کے بعد کیسا لگے گا۔ کچھ پروگراموں میں کسی ماہر سجاوٹ سے مشاورت کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔
اگر آپ کا بجٹ اجازت دے تو کسی انٹیریر ڈیکوریٹر کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کو پورے پراجیکٹ یا گھر کا تجزیہ کرکے صحیح سمت میں آپ کی رہنمائی کرسکتی ہے جس سے آپ کو خود فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔
|