برائٹو کی تاریخ
BrightoPaints جامع معلومات
برائٹو کی تاریخ

ہماری کامیابی کا راستہ ایک ایسے ویژن سے شروع ہوا جس نے ایک منفرد نظریے سے جنم لیا تھا۔ ویژن یہ تھا کہ پاکستان میں ایک ایسی پینٹ کمپنی کو ترقی دی جائے اور ایک ایسا برانڈ متعارف کرایا جائے جو عالمی کوالٹی اورمعیار کی پراڈکٹس تیار کرے اور اس سلسلے میں اعلیٰ ترین ٹیکنیکس بروئے کار لائے تاکہ پینٹ کی عالمی پیداوار اور پاکستان میں پینٹ کی فراہمی کے مابین موجود گیپ کا خاتمہ ہوسکے اور یہ ہر لحاظ سے پینٹ کو ترقی دینے کے میدان میں مارکیٹ لیڈر بن جائے۔

اس ویژن کا سنگِ بنیاد اس وقت رکھا گیا جب 1973ء میں خواجہ ریاض احمد سکا نے سعید پارک شاہدرہ لاہور میں پاکستان کی پہلی پینٹ تیار کرنے والی کمپنی قائم کی۔ مسٹر سکا کا سفر محتاج تعارف نہیں کیونکہ اُن کی ترقی پذیر اپروچ اور کاروباری ذہانت ہی کا نتیجہ ہے کہ آج وہ ملک میں پینٹ مارکیٹ کے لیڈر ہیں۔ ان کی کمپنی کی ابتدائی پیداوار سینتھیٹک اینمل پینٹ تھا۔ یہ پروڈکشن ڈیزائن کے ساتھ پاکستان میں پہلا پینٹ ہے جس کی تین دہائیاں بعد بھی پیروی کی جا رہی ہے۔ ان کی مسلسل کوششیں بہت بڑی کامیابی اور 1981ء میں مجید سٹریٹ بارہ دری روڈ شاہدرہ لاہور میں نئے پراڈکشن پلانٹ کے قیام پر منتج ہوئیں۔ اس کارخانے میں قابلِ قدر پیداوار اور ہائی کوالٹی پینٹ پراڈکٹس تیار کرنے کے لیے نئی ٹیکنیکس اور جدید طریقے بروئے کار لانے کا اہتمام کیا گیا۔ اسی سال پانی کی بنیاد پر پینٹ تیار کرنے کا آغاز ہوا۔ یہ پینٹ انڈسٹری کو بڑے پیمانے کی صنعت کادرجہ دینے کی طرف ایک انقلابی قدم تھا۔ اب پاکستانیوں کو مقامی طور پر تیارشدہ بین الاقوامی معیار کے پینٹس خریدنے کا نمایاں موقع ملا تھا۔

برائٹو پینٹ کے سفر نے اس وقت ایک نیا رُخ اختیار کیا جب 1989ء میں خواجہ ریاض احمد سکا نے سکا انٹرپرائزز کے نام سے پاکستان کا پہلا ایلکائڈ ریزن پلانٹ قائم کیا جو برائٹو پینٹس کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ اس میں برائٹو پینٹس کے لیے آئل کی بنیاد پر پینٹ تیار کرنے میں کوالٹی برقرار رکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ ایلکائڈ ریزن پلانٹ کا ڈیزائن اس طرح تیار کیا گیا کہ اس میں سویابین، ویجی ٹیبل آئل اور دیگر ایسی اضافی اشیاء پراسس کی جاسکیں اور ایلکائڈ ریزن پیدا کیا جائے جو تیل والے پینٹس کے لیے اہم خام مال کی حیثیت رکھتا ہے۔ پینٹ کی کوالٹی ایلکائڈریزن کی کوالٹی پر منحصر تھی۔ اس طرح انتظامیہ کے ذہنوں میں کچھ اہداف اور مقاصد متعین ہوئے تاکہ پینٹس کی کوالٹی میں اضافہ ہو اور بین الاقوامی پینٹ سپلائرز کے مقابلے میں معیاری پینٹ پیش کیا جائے۔ اس وقت بھی پیداوار کا تنوع برائٹو کی کامیابی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا تھا جس کا آج پراڈکٹس سے بھری مارکیٹ میں کوئی ثانی نہیں۔

سال 2000ء میں برائٹو نے 1973ء کے کمپنیز آرڈی ننس کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ فرم بن کر مارکیٹ میں پینٹس کے بزنس میں اپنی موجودگی کا نقش قائم کیا۔ نئے افقوں کی تلاش میں برائٹو پینٹس نے اپنی پیداوار کی افغانستان کو برآمد کا آغاز کرکے عالمی آپریشنز کی طرف ایک شاندار قدم اٹھایا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ برائٹو نہ صرف پہلی کمپنی ہے جو پاکستان میں مقامی طور پر پینٹس تیار کرتی ہے بلکہ انھیں برآمد بھی کرتی ہے۔ کمپنی نے برآمدات سے لے کر مقامی پیداوار تک اور پلانٹ میں اضافے تک کبھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ برائٹو پینٹس جوش و جذبہ، تحمل اور جرأت سے بہرہ ور تھا چنانچہ یہ ایک مارکیٹ لیڈر بن گیا، اور یہ کاروباری مہارتوں کا مالک تھا جو چند ہی خوش قسمت افراد میں پائی جاتی ہیں۔ برائٹو پینٹس کے بانی خواجہ ریاض احمد سکا کی  چوکس نگاہوں کے تحت یہ کمپنی مستحکم ہوئی اور انھوں نے اس کی راہ عمل متعین کرنے اور اس کی بنیادیں مضبوط کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ ایک ورثے کی طرح ذمہ داری کی ملکیت اگلی نسلوں یعنی باپ سے بیٹے تک اور بیٹے سے پوتے تک منتقل ہوئی ہے۔ 2006ء تک برائٹو پینٹس نے عالمی معیار کے مطابق اپنے پروڈکشن پلانٹ کو وسعت دی اور اسے رائے ونڈ روڈ (لاہور) پر منتقل کر لیا۔ انھوں نے اس کے اندر ایک ان ہاؤس ریزن پلانٹ بھی قائم کیا اور اس میں پانی اور تیل والے پینٹس تیار کرنے کی گنجائش رکھی گئی۔ یہ نیا پلانٹ ISO کا سرٹیفائڈ ہے اور اس نے مختلف ایوارڈز اور ایکریڈیشنز حاصل کیے ہیں اور اس کا آٹومیٹک پلانٹ مارکیٹ کی ڈیمانڈز بخوبی پوری کرسکتا ہے۔ برائٹو کو یہ سمجھنے میں زیادہ عرصہ نہیں لگا کہ وہ صلاحیت کا حامل ہے اور مستقبل میں اس کے ایک مارکیٹ لیڈر بننے کے امکانات ہیں، لہٰذا خود کو ایک انسٹی ٹیوشن میں ڈھالنے کی ضرورت کے پیش نظر 2008ء میں برائٹو پینٹس نے ایک ان ہاؤس مارکیٹنگ ڈویژن قائم کرلیا۔ معروف پروفیشنلز اور مخلص ورک فورس کے ساتھ برائٹو نے ایک کارپوریٹ لیول پر اپنے مخاطبین اور گاہکوں سے رابطے کا آغاز کیا۔ اس ڈویژن نے برائٹوپینٹس کے  تشخص، امیج اور مارکیٹ میں اس کی مصنوعات کے پھیلاؤ میں انقلاب برپا کر دیا۔

 
Facebook Twitter Google Bookmarks 
Select Color Theme    
کاپی رائٹس، جملہ حقوق بحق برائٹو پینٹس
(پرائیویٹ) لمیٹڈ محفوظ ہیں۔
crafted at evolve