پراڈکٹس
BrightoPaints پراڈکٹس
پراڈکٹس

 

برائٹو سپر سیلر چنائی، پلستر اور ٹھوس سطحوں کی حفاظت اور سیل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ الکلی اور نمکیات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرتا ہے۔ یہ ٹاپ کوٹ کے لیے بہترکوریج دیتا ہے۔

 

پراڈکٹ کا نام:

برائٹو سپر سیلر

استعمال:

برائٹو سپر سیلر چنائی والی نئی یا پہلے سے پینٹ شدہ سطحوں جیسا کہ اینٹوں، پلستر اور سیمنٹ پراستعمال کیا جاتا ہے۔ یہ الکلی اور نمکیات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرتا ہے اور پاؤڈر والی اور مسام دار سطحوں کو سیل کر دیتا ہے۔

پیکنگ

1 لٹر،  4لٹر،  16 لٹر

کلر رینج

صرف سفید

خشک ہونے کا وقت:

اس کا انحصار حرارت، نمی، ہوا کے گزر اور کوٹ کی موٹائی پر ہے۔

ٹچ ڈرائی:      2 سے3 گھنٹے

دوسرے کوٹ کے لیے: 8 سے 10 گھنٹے

مکمل خشک:  16سے 18 گھنٹے

کورنگ کی گنجائش:

12 سے 16 مربع میٹر فی لٹر فی کوٹ۔

استعمال کرنا:

برش

رولر

سپرے

صفائی:

تمام آلات کو استعمال کے فوراً بعد معدنی تارپین سے صاف کریں۔

سطح کی تیاری:

نئی، برہنہ، پرانی یا پہلے سے پینٹ شدہ سطح کو صاف، خشک اور چکنائی اور گرد و غبار سے پاک ہونا چاہیے۔ ریگمال سے سرگڑ کرسطح کو صاف کریں۔ پہلے سے پینٹ شدہ سطح کو برش سے اچھی طرح صاف کریں اور ہموار بنائیں۔ کپڑے سے اچھی طرح جھاڑیں۔ پینٹ کو استعمال سے پہلے اچھی طرح ہلائیں۔

نظام معلومات:

پاؤڈر والی سطحیں

چنائی والی سطحیں

عام ٹھوس سطحیں (پہلے سے پینٹ شدہ)

پتلا کرنا:

برش، رولریا سپرے: 10 سے 25%،یہ لگانے کے طریقے پر منحصر ہے۔

تجاویز:

روایتی سپرے

عام طور پر تمام آلات سے تسلی بخش نتائج ملتے ہیں۔

تہہ کی ساخت:

مزاحم آب

زیر آب سطح کے لیے موزوں نہیں ہے۔

ساخت (عمومی):

پگمنٹ:  ہلکے تیز پگمنٹس

بائنڈر:  الکائیڈ

محلل:   معدنی تارپین

ٹھوس حجم:

45±2% (عمومی)

تہی کی موٹائی /کوٹ:

گیلا:   60 سے 75 مائکرو میٹر

خشک: 50 سے 75 مائیکرو میٹر

گیلا:   22 سے 33 مائکرو میٹر

حفاظت

جب استعمال میں نہ ہو تو لیکیج سے بچنے کے لیے ڈبّے کو مضبوطی سے بند رکھیں۔

بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

آنکھوں اور جلد پر لگنے سے بچائیں۔

ٹھنڈی اور خشک جگہ پر محفوظ کریں۔

ڈبے کو سیدھی حالت میں رکھیں۔

پینٹ کرتے وقت موٹے دستانے اور آنکھوں کو چھینٹوں سے بچانے کے لے چشمہ استعمال کریں۔

نقل و حمل کے وقت خصوصی احتیاط کریں۔

صحت

پینٹ کرتے وقت اور خشک ہونے کے دوران ہواداری کو یقینی بنائیں۔

بخارات، سپرے کی پھوار یا ریگمال لگاتے وقت سونگھنے سے بچیں۔

دوران پینٹ ناکافی ہواداری کی صورت میں مصنوعی تنفس کے آلات استعمال کریں۔

تمباکو نوشی نہ کریں۔ پینٹ کو رگڑتے وقت مناسب ماسک ضرور پہنیں۔

مصنوعی تنفس کے آلات اعلیٰ معیار کے مطابق ہونے چاہئیں۔

نقصان دہ، نگلنے کی صورت میں پھیپڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آنکھوں میں جانے کی صورت میں صاف پانی سے خوب دھوئیں، آنکھوں کی پتلیوں کو کھلا رکھیں۔ فوراً طبی امداد حاصل کریں۔

جلد پر گرنے والے چھینٹے فوراً صاف کریں، صابن اور پانی یا کوئی اچھا سکن کلینر استعمال کریں۔

بار بار لگنے سے جلد خشک یا پھٹ سکتی ہے۔

اگر سونگھنے سے جسمانی بے چینی پیدا ہو تو فوراً تازہ ہوا میں چلے جائیں۔ اگر تکلیف برقرار رہے یا سانس لینے میں دشواری ہو تو طبی امداد حاصل کریں۔

معلومات برائے تحفظ ماحول

گرمی کی شدت سے بچائیں۔

رنگ گرجانے کی صورت میں اس کو ریت یا مٹی ڈال کر اکٹھا کریں۔

ڈبوں کو نالیوں اور آبی گزرگاہوں میں خالی نہ کریں۔

رنگ کو ماحولیاتی صفائی کے اصولوں کے مطابق تلف کریں۔

آبی حیاتیات کے لیے زہریلا پانی ماحول میں طویل المدت منفی اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔

 
Facebook Twitter Google Bookmarks 
Select Color Theme    
کاپی رائٹس، جملہ حقوق بحق برائٹو پینٹس
(پرائیویٹ) لمیٹڈ محفوظ ہیں۔
crafted at evolve